the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

ڈاکٹر اقبال محی الدین پرنسپل کے بموجب میناریٹی ریسیڈینشیل اسکول ورنگل میں داخلوں کی آخری تاریخ 4؍اپریل مقرر کردی گئی ہے۔ تلنگانہ کے 9سرکاری اقامتی اسکولس میں ورنگل میں ایک طلباء کیلئے اقامتی انگلش میڈیم اسکول ہے۔ اس اسکول میں طلباء کے قیام و طعام کا مفت انتظام ہے۔ اس اسکول میں جماعت پنجم سے داخلوں کا آغاز ہوتا ہے۔ انہوں نے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ میناریٹی ریسیڈنشیل اسکول میں معیاری انگریزی میڈیم میں تعلیم دی جاتی ہے ساتھ ہی ساتھ یہاں پر اردو زبان کے ذریعہ ایک مضمون پڑھایا جاتا ہے اور دینی علوم سے آگاہی کی جاتی ہے۔ نمازوں اور دیگر بنیادی معلومات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معیاری تعلیمی ادارے میں اپنے بچوں کو شریک کروائیں اور دوسروں کو بھی ترغیب دلوائیں ۔ اسطرح کے ادارے بہت کم ہوتے ہیں اس ادارے میں داخلہ کیلئے ایک انٹرنس ٹیسٹ رکھا جاتا ہے۔ اسکے بعد اس اسکول میں داخلہ دیا جاتا ہے۔27 ؍اپریل کو انٹرنس ٹیسٹ ہوگا۔ ۱۱بجے دن تا ایک بجے تک،چہارم جماعت کے اسٹنڈرڈ پر ہی امتحان ہوگا۔ جماعت ششم، ہفتم، ہشتم میں راست داخلے دیئے جائیں گے بشرطیکہ وہ انگریزی میڈیم سے وابستہ ہوں۔ اس ضمن میں مزید معلومات کیلئے 99086 23884پر بھی ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے 1 تبصرہ ہے
syed rayees Says:
بهرامهرباني اپنےبچھوں کومت دالیےاقامتی اسکولس میں

Comment posted on July 14 2016
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

کون جیتے گا ایشیا کپ 2018 ٹرافی

انڈیا
پاکستان
بنگلہ دیش
http://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.