the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

آن لائین فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 6؍مئی


حیدرآباد، 7؍ اپریل (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی، نظامت فاصلاتی تعلیم کی جانب سے ملک بھر میں قائم 23 بی۔ایڈ پروگرام سنٹروں کے لیے داخلہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ برسر خدمت اساتذہ اور ایسے طلبہ جنہوں نے ایلیمنٹری ایجوکیشن کا کورس کامیاب کیا ہو، اس کورس میں داخلے کے اہل ہیں۔ بی ۔ایڈ کا پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.manuu.ac.in پر دستیاب ہے۔ داخلہ سے متعلق تمام تفصیلات ویب سائیٹ پر ملاحظہ کی جاسکتی ہیں۔ یہ بات قابل غور ہے کہ اس سال داخلوں کا تمام تر عمل آن لائن ہی ہوگا اور درخواست فارم بھی آن لائن داخل کرنا ہوگا۔ فارم کے داخل کرنے کی آخری تاریخ 6/مئی 2016ہے۔ جبکہ انٹرنس ٹسٹ کا انعقاد 5/جون 2016کو عمل میں آئے گا۔ بی ایڈ پروگرام (فاصلاتی طرز) کے سنٹرس حیدرآباد کے علاوہ، دربھنگہ (بہار)، ممبئی، بنگلورو، جموں، سری نگر، کولکاتہ، بھوپال، دہلی، رانچی، امراوتی اور پٹنہ میں قائم ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ بھارت لندن سے وجے مالیا کی حوالگی میں کامیاب ہو جائے گا؟

ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
http://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.