the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

حیدرآباد،21؍ مئی ( پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے تحت ایم اے میں داخلہ جاری ہے ۔ اس کورس کے ذریعہ اسلامی افکار و نظریات ، تہذیب و ثقافت ، تاریخ و تمدن اور علوم اسلامیہ جیسے قرآن و حدیث اور فقہ وتصوف کے میدانوں میں اعلی تعلیم کے مواقع حاصل ہیں۔ اس وقت عالمی سطح پر اسلامی مطالعات کی جانب روز بروز بڑھتی دلچسپی کے پیش نظر ایسے ماہرین اسلامیات کی شدید ضرورت ہے جو حالات حاضرہ کے تناظر میں اعلی تحقیقی منصوبوں پر ریسرچ کا کام انجام دے سکیں، اور بدلتے حالات میں اسلامی افکار و نظریات کی عصری تعبیر پیش کرسکیں۔قابل ذکر ہے کہ اس شعبہ میں جدید تقاضوں کے پیش نظر تیار کئے گئے نئے اور جامع نصاب کے تحت ایم اے کی تعلیم دی جارہی ہے۔ اور ہر طالب علم کو یونیورسٹی قواعد کے مطابق 1000روپے ماہانہ اسکالر شپ بھی دیا جاتا ہے۔ بی اے کی سطح پر جاری ہونے والے پانچ سالہ مربوط پروگرام میں بھی ایک مضمون اسلامیات شامل ہے۔ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 9؍جون 2014 ہے ۔ داخلہ فارم یونیورسٹی کے مرکزی آفس حیدر آباد، ملک بھر میں پھیلے اس کے علاقائی مراکز اور ایجوکیشن کالجزسے بذریعہ چالان حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ فارم یونیورسٹی کے ویب سائٹ www.manuu.ac.in سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے ۔ ایم اے میں داخلہ کی اہلیت کے لئے ضروری ہے کہ کسی مسلمہ یونیورسٹی سے گریجویشن میں اسلامیات ؍دینیات یا عربی؍اردو؍فارسی ایک مضمون ؍زبان دوم کے طور پر شامل ہو اور 45% فیصد نمبرات حاصل ہوں۔ نیز دارالعلوم دیوبند، ندوۃ العلماء لکھنؤ، جامعہ اشرفیہ مبارکپور ، جامعہ دار السلام عمرآباد، جامعۃ الفلاح بلریا گنج، دار العلوم الاسلامیہ بستی، جامعہ نظامیہ حیدرآباد اور جامعۃ الصالحات رامپور کی اسنا د فضیلت ، اتر پردیش مدرسہ ایجوکیشن بورڈ اور مغربی بنگال مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کی سند فضیلت ، بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کی سند عا لمیت اور المعہد العالی الاسلامی حیدرآباد کے سند اختصاص کو بھی ایم اے اسلامک اسٹڈیز میں داخلہ کے لئے گریجویشن کے مماثل تسلیم کیا گیا ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے ڈاکٹر محمد فہیم اخترندوی (موبائیل نمبر09885775629 ) اور انچارج صدر شعبہ پروفیسر محمد ظفر الدین (فون نمبر040-23008364) سے ربط کیا جاسکتا ہے۔
اُردو یونیورسٹی کے شعبۂ فارسی میں داخلے
حیدرآباد،21؍ مئی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے شعبۂ فارسی میں تعلیمی سال 2014-15 کیلئے ‘ بی اے ‘ ایم اے کے علاوہ ڈپلومہ کورس فارسی میں داخلے جاری ہیں۔اس سال سے بی اے ۔ایم اے انٹگریٹیڈکورس کا آغاز ہو رہا ہے ۔جس میں فارسی بہ حیثیت زبان دوم اور اختیاری مضمون دستیاب ہے اور تمام (10+2)کامیاب یا مسلمہ جامعات ‘مدرسہ جات اور ادارہ جات سے مماثل سند یافتہ امیدوار داخلے کے اہل ہوں گے۔ ایم اے فارسی (ریگولر ) میں وہ امید وار جنھوں نے گریجویشن یا مماثل ڈگری میں فارسی بہ حیثیت اختیار ی مضمون ‘ یا زبان دوم پڑھی ہو قابل ترجیح ہوں گے۔اس کے علاوہ اُردو یا عربی سے گریجویشن یا مماثل ڈگری یافتہ امیدوار جنھوں نے کسی بھی سطح پر فارسی پڑھی ہو داخلے کے اہل ہوں گے۔ بی اے ۔ ایم اے کے لیے 9؍ جون آخری تاریخ ہے۔ جبکہ ڈپلوما کی آخری تاریخ 4؍ اگست 2014ء ہے۔ پروگرام کی تمام تفصیلات پراسپکٹس میں موجو د ہیں ۔یونیورسٹی کے قواعد کے مطابق پوسٹ گریجویٹ طلبہ کو فنڈس کی دستیابی کی صورت میں ماہانہ 1000روپے کی اسکالر شپ دی جائے گی۔ بوائز ہاسٹل کے علاوہ لڑکیوں و خواتین کیلئے گرلز ہاسٹل و ہیلت کیر سنٹر کی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں ۔مزید تفصیلات یونیورسٹی کے ویب سائٹ www.manuu.ac.inسے حاصل کی جاسکتی ہیں یا پروفیسر عزیز بانو‘ صدر شعبہ فارسی سے 09441928045پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔ہندوستان کے عہد وسطیٰ کی سرکاری ‘ادبی وثقافتی زبان کی حیثیت سے ‘ فارسی زبان آج اس عہد کے تہذیبی و ثقافتی ورثہ کی تحقیقی تاریخی زبان ہے اسی اہمیت و افادیت کے زیر نظر شعبۂ فارسی ‘مانو میں مخطوطہ شناسی ‘ دستاویز خوانی ‘ تاریخ نگاری ‘ کتبہ شناسی ‘ تقابلی لسانیات‘تصوف و عرفان اور صوفی شعرأ وغیرہ پر تحقیقی کام انجام دیا جا رہا ہے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

کون جیتے گا ایشیا کپ 2018 ٹرافی

انڈیا
پاکستان
بنگلہ دیش
http://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.