the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

کولکتہ /18جولائی(ایجنسی) کولکتہ میں شوہر اور بیوی کے درمیان معمولی بحث میں عورت نے آدمی کے کان کاٹ دیئے ہیں. متاثرہ شخص کا نام محمد تنویر بتایا جارہاہے، منگل کے روز کولکتہ کے ناگرکولا علاقے میں رہنے والے 20 سالہ Md Tanveer تنویر کا انکی 40 سالہ بیوی سے کسی بات پر جھگڑا ہوگیا، تو بیوی نے بندوق کی نوک پر اسکے دونوں کان کاٹ دیئے، بتایا جارہا ہے کہ منگل کو بنا بیوی سے پوچھے نوجوان اپنی ماں سے ملنے چلا گیا تھا، جسکے بعد غصے میں آکر خاتون نے اسکے دونوں کان کاٹ دیئے.

ایک ویب سائٹ میں شائع خبر کے مطابق تنویر نے دو سال پہلے اپنے سے 20 سال زیادہ عمر کی Mumtaz ممتاز سے شادی کی تھی، شادی کے بعد سے ہی رشتے میں سب کچھ اچھا نہیں چل رہا تھا، روزآنہ ہونے والی لڑائی کی وجہ سے کئی بار تنویر نے گھر چھوڑ کر بھگانے کی کوشش بھی کی ، لیکن بیوی کے غنڈے اسے واپس پکڑ کر گھر لے آئے.

رپورٹوں کے مطابق، تنویر کی ماں نے نے بھی کافی وقت پہلے ممتاز کو طلاق دینے کے لیے کہا تھا، لیکن گھر بیچ کر سارا پیسہ لینے کے بعد بھی اس نے ایسا نہیں کیا، تنویر صرف ممتاز کے ساتھ رہتے تھے اور انہیں اپنی ماں سے ملنے کے لیے اپنے آبائی مقام پر جانے کی اجازت نہیں تھی، ایک بار ماں سے ملنے کے لیے تنویر بنا پوچھے چلا گیا تھا، اس وقت ممتاز نے اسے گھر واپس لاکر بہنوں کے ساتھ مل کر پٹائی کی تھی، اسکے بعد ممتاز نے اپنی بہنوں کے ساتھ مل کر بندوق کی نوک پر تنویر کے کان کاٹ دیئے.

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

اتر پردیش میں کیا یہ شہروں کے نام تبدیل کرنا درست ہے اللہ آباد اور فیض آباد سے پرايگراج اور ایودھیا

ہاں
نہیں
بالکل نہیں
http://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.