the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

حیدرآباد/20ستمبر(ایجنسی) تلنگانہ کے نلگنڈہ میں دلت لڑکے کی اسکی حاملہ بیوی کے سامنے قتل کرنے کے واقع کے بعد لوگ ابھی صدمے میں ہی تھے کہ حیدرآباد سے ایسا ہی دل دہلانے والا ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے، چہارشنبہ کو حیدرآباد کے بھیڑ بھاڑ والے ایس آر نگر علاقے میں ایک خاتون اور اسکے شوہر پر جان لیوا حملہ کیا گیا، معلومات کے مطابق یہ حملہ خاتون کے والد نے کیا تھا.

بتایا جارہا ہے کہ اپنی 24 سالہ بیٹی مادھوی اور اسکے شوہر سندیپ پر تیز دھار والے ہتھیار سے جان لیوا حملہ کرکے مادھوری کے والد وہاں سے فرار ہوگئے، بھیڑ بھاڑ والا علاقہ ہونے کی وجہ سے وہاں موجود لوگوں نے ان دونوں کی مدد کرنے کی کوشش کی لیکن مادھوی کے والد نے انہیں ایسا نہیں کرنے کی دھمکی دی، مادھوی کے والد کے فرار ہونے کے بعد وہاں موجود لوگوں نے دونوں کو یشودا ہاسپٹل میں شریک کروایا.

پولیس کیس کی تحقیقات کر رہی ہے. پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کو بھی تلاش کر رہی ہے. اس کے علاوہ، پولیس مادھوی اور اسکے شوہر کے بیان کو ریکارڈ کررہی ہے، دونوں زیرعلاج ہے.

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

آپ کو آئندہ اسمبلی انتخابات میں کس طرح ووٹ دینا پسند ہے

بیلٹ پیپر
الیکٹرانک ووٹنگ مشین
http://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.