the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2024 جیتے گی؟

کولکتہ نائٹ رائیڈرز
راجستھان رائلز
سن رائزرز حیدرآباد
سونبھدر: 17 جولائی(ایجنسی) اترپردیش کے ضلع سونبھدر کے گھوراول علاقے میں بدھ کو زمینی تنازعہ کے حوالے سے ہوئی فائرنگ میں تین خواتین سمیت 9 لوگوں کی موت ہوگئی۔جبکہ دگیر 25 افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے تین کی حالت کافی نازک ہے۔
ڈائرکٹ جنرل آف پولیس(ڈی آئی جی) او پی سنگھ کے مطابق تمام ہی مہلوکین کا تعلق ایک ہی گروپ سے ہے۔ابھی تک اس معاملے میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور پورے گاؤں میں گھر گھر کی تلاشی مہم جاری ہے۔
اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس(نظم وضبط) کے مطابق’’ گاؤں کے پردھان نے دو سال قبل 90 بیگھے زمین خریدی تھی ، آج وہ اپنے کچھ حامیوں کے ساتھ اس پر قبضے کرنے کے لئے گاؤں پہنچے اور جب گاؤں والوں نے اس کی مخالفت کی تو انہوں نے ان پر بے تحاشہ



گولیاں چلانی شروع کر دیں جس سے نو افراد کی موت ہوگئی جن میں چار خواتین بھی شامل ہیں‘‘۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ انکت کمار اگروال نے بتایا کہ ’’ ہم نے حالات کو قابو میں رکھنے کے لئے بڑے پیمانے پر سیکورٹی اہلکار کو تعینات کیا ہے۔ اس ضمن میں جانچ کی جاری ہے‘‘۔
وہیں اس واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ڈی ایم کو زخمیوں کو فوری علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔وزیر اعلی نے ڈی جی پی کو بذات خود پورے معاملے کو دیکھنے اور قصواروں کی گرفتاری کے لئے موثر اقدام کرنے کی ہدایت دی ہے۔
اس واقعہ پر سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے ریاست کی یوگی حکومت تنقید کرتے ہوئےمتاثرین کے اہل خانہ کو 20۔25 لاکھ روپئے بطور معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.