the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اتراکھنڈ /13مارچ(ایجنسی) اتراکھنڈ کے الموڑا ضلع میں آج ایک بس گہری کھائی میں گر گئی جس سے اس پر سوار 11 افراد ہلاک اور 13 دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تمام زخمیوں کو رام نگر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ بس بھترونج خان سے رام نگر آ رہی تھی کہ سلٹ علاقہ میں ٹوٹام کے نزدیک گہری کھائی میں گر گئی۔ اس دردناک حادثہ میں 11 افراد ہلاک اور 13 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

رام نگر اسپتال میں موجود اتراکھنڈ پریورتن پارٹک کے جنرل سکریٹری دھیانی نے بتایا کہ 11 زخمیوں کو رام نگر اسپتال لایا گیا ہے۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت نازک ہے۔ ایس ڈی آر ایف، پولیس اور گاؤں والوں کی مدد سے زخمیوں کو گہری کھائی سے باہر نکالا گیا۔ بس پوری طرح سے تباہ ہوگئی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

کون جیتے گا ایشیا کپ 2018 ٹرافی

انڈیا
پاکستان
بنگلہ دیش
http://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.