the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

حیدرآباد ۔ 18 ۔ فروری (اعتماد نیوز) ’’میں تمہارے لئے جان بھی دے سکتا ہوں‘‘۔ یہ ایس ایم ایس پیغام ایک طالب علم نے خودکشی کرنے سے قبل اپنی محبوبہ کو روانہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق 23 سالہ راکیش ساکن رنگاریڈی نگر ‘ پنچ شیل کالونی متوطن ضلع نیلور نے انجینئرنگ مکمل کی اور ملازمت کی تلاش میں شہر آیا ۔ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ ایک کمرہ میں مقیم تھا کل جب دوست اپنے اپنے کاموں سے واپس ہوئے تو انہوں نے دیکھا کہ راکیش کی نعش پھانسی سے لٹکی ہوئیہے فوری بالا نگر پولیس کو اطلاع دی گئی ۔ پولیس نے جب اس کے سل فون کی جانچ کی تو انہیں پتہ چلا کہ شام 6 بجے سے 8 بجے کے درمیان اس نے 5 ایس ایم ایس ایک لڑکی کو دیئے وہ یہ ہیں ۔ مہربانی کرکے میرا فون اٹھاؤ میں تمہیں اپنی ماں سے زیادہ چاہتا ہوں تم کہوں تو جان دیدوں تم مجھے بہت پسند ہو اور میں اپنی جان دے رہا ہوں ۔ بتایا گیا ہے کہ نوجوان ایک طرف مالی مسائل کا شکار تھا اور دوسری جانب وہ جس لڑکی سے محبت کرتا تھا وہ اسے نظر انداز کررہی تھی ۔ ان دو وجوہات کی بنا پر اس نے یہ انتہائی اقدام کیا ۔
شوہر کی سیل فون پر خفیہ بات چیت۔بیوی کی خودکشی
حیدرآباد ۔ 18 ۔ فروری (اعتماد نیوز) شوہر کے کردار پر شک کرتے ہوئے ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔سعید آباد پولیس کے مطابق 24 سالہ انیتا ساکن کرشنا نگر کالونی کی شادی سال 2009 میں سائی کرن سے ہوئی تھی۔ شوہر‘ بیوی سے چھپ کر کسی سے فون پر بات کرتا تھا۔ بیوی کو اپنے شوہر کے کردار پر شک ہوگیا اور کل اس نے پھانسی لے لی۔

خاتون رہزنی کا شکار
حیدرآباد ۔ 18 ۔ فروری (اعتماد نیوز) سکندرآباد میں ایک خاتون رہزنی کا شکار ہوگئی۔ گوپال پورم پولیس کے مطابق 25 سالہ کرن مائی متوطن وجئے واڑہ آج شہر پہنچی اور سکندرآباد علاقہ میں بس کے انتظار میں بس اسٹاپ پر ٹہری ہوئی تھی کہ موٹر سیکل سوار رہزنوں نے اس کے گلے سے 4 گرام کا طلائی زیور چھین کر راہ فرار اختیار کی۔ یہ واردات آج صبح تقریباً 6:30 بجے پیش آئی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔
کار الٹ گئی‘ دو ہلاک
حیدرآباد ۔ 18 ۔ فروری (اعتماد نیوز)تیز رفتار کار الٹ جانے کے نتیجہ میں ضلع کریم نگر سے تعلق رکھنے والے دو افراد ہلاک اور ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 46 سالہ لنگیا‘ 47 سالہ نارائنا متوطن جگتیال‘ ضلع کریم نگر کل رات بذریعہ کار شہر کی سمت آرہے تھے‘ موضع مجید پور کے پاس کار الٹ گئی‘ حادثہ میں لنگیا برسر موقع ہلاک ہوگیا جبکہ نارائنا ہاسپٹل منتقل کرنے پر جانبر نہ ہوسکا۔ کار ڈرائیور نریش ہاسپٹل میں زیر علاج ہے۔ شاہ میر پیٹ پولیس نے نعش کو بعد پوسٹ مارٹم ورثاء کے حوالے کردیا اور اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

مینز ہاکی ورلڈ کپ 2018 کون جیتیں گا؟

آسٹریلیا
انڈیا
بیلجیم
http://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.