the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

نظام آباد۔ 23؍فروری (اعتمادنیوز) باسر
 IIIT (ٹریپل آئی ٹی) میں زیر تعلیم انجینئرنگ سال آخر کے طالب علم ناگ راج نے کالج کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ‘ اسے شدید زخمی حالت میں نظام آباد کے سرکاری دواخانہ علاج کیلئے منتقل کیا گیا تھا جہاں علاج کے دوران موت واقع ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق نلگنڈہ ضلع کے کنگول منڈل موضع گورا رام کا متوطن ناگ راج عادل آباد ضلع کے باسر موضع میں واقع IIIT میں انجینئرنگ سال آخر میں زیر تعلیم تھا ۔ اس واقعہ پر باسر میں IIIT کے طلبہ نے شدید احتجاج منظم کیا اور نظام آباد‘ باسر شاہراہ پر بیٹھ کر اساتذہ کے دباؤ سے انتہائی اقدام اٹھانے کا الزام عائد کرتے ہوئے راستہ روکا احتجاج منظم کیا۔ جس کے باعث نظام آباد ۔باسر‘ بھینسہ والی شاہراہ پر کافی وقت تک سڑک جام رہی۔ پولیس باسر نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
منچریال میں سڑک حادثہ
ایک شخص ہلاک
منچریال ۔ 23 فروری (اعتماد نیوز) منچریال میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق 48 سالہ ابوبکر ساکن منچریال موٹر سیکل پر آئی بی چوراہا سے اقبال احمد نگر کی سمت جارہے تھے کہ قومی شاہراہ پر اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد کے روبرو بیلم پلی چوراہا سے آنے والے ایک 32 سالہ روی کمار کی موٹر سیکل سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں دونوں شدید زخمی ہوگئے۔ مقامی افراد نے دونوں کو سرکاری دواخانہ منچریال منتقل کیا جہاں ابوبکر زخموں سے جانبر نہ ہوسکے جبکہ روی کمار کو کریم نگر کے دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ ابوبکر کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کردی گئی۔ مہلوک ابوبکر دفتر پنچایت راج میں سینئر اسسٹنٹ کے عہدہ پر فائز تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ بھارت لندن سے وجے مالیا کی حوالگی میں کامیاب ہو جائے گا؟

ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
http://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.