the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

برہم ہجوم کا احتجاج ۔ بس پر سنگباری
حیدرآباد۔5؍فروری( اعتماد نیوز) فلک نما علاقہ میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں نانی اور ماموں کے ساتھ موٹر سیکل پر جانے والے لڑکے کو بس نے روند دیا ۔ حادثہ کے بعد برہم ہجوم نے احتجاج کیا اور بس پر سنگباری کی ۔ پولیس کے مطابق 6 سالہ عبود احمد ساکن فاطمہ نگر ‘ وٹے پلی آج اپنے ماموں اور نانی کے ساتھ بذریعہ موٹر سیکل بی بی کا چشمہ کی سمت جارہے تھے ۔ اس دوران وٹے پلی آوٹ پوسٹ کے قریب ٹریفک جام تھی ۔ بس کا دھکا لگنے کے نتیجہ میں وہ تینوں موٹر سیکل سے گر پڑے ۔ نانی اور ماموں ایک طرف اور لڑکا دوسری طرف گر پڑا ۔ اس دوران آر ٹی سی کی منی بس نے لڑکے کو روند دیا ۔ جس کے نتیجہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ حادثہ کے بعد برہم ہجوم نے بس پر سنگباری کرکے اسے نقصان پہنچایا اور احتجاج کرنے لگے ۔ پولیس نے مقام واقعہ پر پہنچ کر ہجوم کو منتشر کیا اور نعش کو عثمانیہ ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا گیا ۔ حادثہ اور احتجاج سے اس مصروف ترین سڑک پر ٹریفک کے نظام میں خلل پڑا ۔ حادثہ میں لڑکے کے نانی اور ماموں معمولی طور پر زخمی بتائے گئے ہیں ۔ پولیس نے بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ 
نوجوان گرفتار‘ ایک ہزار روپئے کے جعلی نوٹ ضبط
حیدرآباد۔5؍فروری( اعتماد نیوز) لنگر حوض پولیس اور ویسٹ زون ڈی سی پی کی اسپیشل پارٹی نے ایک نوجوان کو گرفتار کرکے اس کے پاس سے ایک ہزار روپئے کے 75 جعلی نوٹ برآمدکرلئے ۔ ڈی سی پی ویسٹ زوین ستیہ نارائنا آئی پی ایس کے مطابق 25 سالہ امیر فیضل ساکن ٹولی چوکی متوطن ریاست بہار پٹنہ حصول تعلیم کیلئے شہر آیا ہوا تھا ۔ یہاں اس نے گریجویشن مکمل کیا ۔ اس دوران نوجوان نے بہار سے تعلق رکھنے والے دنیش نامی شخص سے جعلی کرنسی حاصل کی اور اسے لے کر شہر منتقل ہوا ۔ اسے گرفتار کرکے کرنسی ضبط کرلی گئی ۔ 
پاتابوں میں آدھاکیلوسونا‘ورنگل کامسافر گرفتار
شمس آباد۔5؍فروری(اعتمادنیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ایک مسافر کے قبضہ سے آدھاکیلوسوناضبط کیاگیاہے جس کی مالیت تقریباً20لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔ کسٹمز عہدیداروں نے بتایاکہ دبئی ا یرویز کی فلائٹ نمبر 435کے ذریعہ ایک مسافر علی الصبح یہاں پہنچا۔مشتبہ نقل وحرکت پر اس سے پوچھ تاچھ کی گئی جس کے بعد ورنگل سے تعلق رکھنے والے اس مسافر خواجہ شریف کے قبضہ سے سونا برآمد ہوا جسے پاتابے میں چھپاکر رکھا گیا تھا۔ 

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

کون جیتے گا ایشیا کپ 2018 ٹرافی

انڈیا
پاکستان
بنگلہ دیش
http://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.