the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

حیدرآباد۔5فروری( اعتماد نیوز) بیوی کی جانب سے فلم میں عریاں مناظر کی فلمبندی پر دل برداشتہ شوہر نے خود کشی کرلی ۔ ایس آر نگرپولیس کے مطابق خانگی ملازم 32 سالہ اودے بھانو کی شادی لیلا رانی سے ہوئی انہیں 8 سالہ لڑکی ہے ۔ اس دوران شوہر بیوی میں جھگڑے ہونے لگے ۔ سسرالی رشتہ داروں نے اودے بھانو کے خلاف پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروایا ۔ دو سال قبل شوہر بیوی میں علحدگی ہوگئی ۔ بیوی ‘ بیٹی کو ساتھ لے کر رہنے لگی جب کہ نوجوان اپنے دوستوں کے ساتھ شانتی نیلائم اپارٹمنٹ ‘ امیر پیٹ میں رہتے ہوئے خانگی ملازمت کررہا تھا ۔ اس کی بیوی نے بعض مختصر فلموں میں کام کیا ۔اسے معلوم ہوا کہ لیلا رانی پر ان فلموں میں عریاں مناظر فلمائے گئے ہیں اس کے ساتھی دوستوں نے اس بات پر نوجوان کا مذاق اڑایا ۔ ایک جانب سسرالی رشتہ داروں کی جانب سے مقدمہ کا اندراج اور بیوی کا اس طرح سے فلموں میں عریاں مناظر کا فلمانا اس کے علاوہ دوستوں کی جانب سے مذاق اڑانا ان تمام سے دل برداشتہ نوجوان نے کل پھانسی لے لی ۔ انتہائی اقدام سے قبل اس نے اس سلسلہ میں ایک تفصیلی خودکش نوٹ چھوڑا ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

اتر پردیش میں کیا یہ شہروں کے نام تبدیل کرنا درست ہے اللہ آباد اور فیض آباد سے پرايگراج اور ایودھیا

ہاں
نہیں
بالکل نہیں
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.