the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

حیدرآباد ۔ 11 فروری (اعتماد نیوز) راجیوگاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پر آج ایک مسافر کے قبضے سے تقریباً 1069 گرام طلائی زیورات ضبط کئے گئے جس کی مالیت تقریباً 33 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ کسٹمس عہدیداروں نے بتایا کہ یہ طلائی زیورات نسرین بیگم نامی مسافر کے قبضے سے ضبط کئے گئے جو بنکاک سے حیدرآباد پہونچی تھیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ خاتون مسافر نے طلائی زیورات اسمگل کرنے کی کوشش کی تھی۔
سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک
حیدرآباد۔ 11۔ فروری (اعتماد نیوز) مختلف سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ مہلوکین میں 13 سالہ لڑکا بھی شامل ہے۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 13 سالہ لنگا سوامی عرف شیوا ساکن موضع ماچارم 9 فروری کو اپنے دوست پرشانت کے ساتھ موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ ان کی گاڑی کو تیز رفتار ٹرالی نے ٹکر دے دی۔ حادثہ میں دونوں زخمی ہوگئے تھے۔ انہیں علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا جہاں علاج کے دوران شیوا جانبر نہ ہوسکا۔ اس کا دوست زیر علاج ہے۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق 73 سالہ جگتی ساکن وینگل راؤ نگر اپنے رشتہ دار رام مورتی کے ساتھ کل شام پیدل جارہا تھا کہ تیز رفتار کار نے انہیں ایس آر نگر سگنل کے قریب ٹکر دے دی۔ انہیں علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں جگتی جانبر نہ ہوسکا۔ ایک اور حادثہ کوہیر پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا جہاں ریاست بہار کے رہنے والے 75 رکن الدین ہلاک ہوگئے۔ مہیشورم پولیس کے مطابق 45 سالہ گوڑ ساکن مہیشورم 2 فروری کو موٹر سیکل پر جانے کے دوران دوسری موٹر سیکل کی ٹکر سے زخمی ہوگیا تھا۔ دوران علاج فوت ہوگیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

اتر پردیش میں کیا یہ شہروں کے نام تبدیل کرنا درست ہے اللہ آباد اور فیض آباد سے پرايگراج اور ایودھیا

ہاں
نہیں
بالکل نہیں
http://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.