the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

بیجاپور۔29۔ڈسمبر ( یواین آئی ) بیجاپور میں سڑک حادثہ پیش آیا جس میں 7افراد ہلاک ہوگئے ۔ جن میں ایک پولیس کانسٹبل ‘ 3خواتین اور ایک 8سالہ بچہ بھی شامل ہے ۔ جائے وقوع پر ہی ہلاک اور 7دیگر اس وقت شدید زخمی ہوگئے جب ایک تین پہیوں والی ٹم ٹم ایک سمنٹ سے لدی ہوئی لاری سے ٹکراگئی ۔ یہ افسوسناک حادثہ بیجاپور ضلع کے سندگی تعلقہ میں 218قومی شاہراہ پر پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کی بموجب مہلوکین کی شناخت بسواراج راتھوڑ 35سالہ نیزی بھا 41سالہ ‘ لطیف 20سالہ ‘ نبی لال 55سالہ ‘ گنگوبائی 40سالہ خواجہ بی 35سالہ اور رکشتیا 8سالہ کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ زخمیوں کو قریبی سندگی اور بیجاپور میں واقع دواخانوں میں شریک کروایا گیا ہے ۔ جہاں پر دوزخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے ۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تین پہیوں والی گاڑی جس میں 14مسافر سندگی کے ایک ہفتہ وار بازار میں خریدی کرنے کیلئے جارہے تھے ۔ سمنٹ سے لدی ہوئی ایک لاری سے ٹکراگئی جو اسے اوور ٹیک کرنے کی کوشش کررہی تھی ۔ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ لاری کا ڈرائیور اور کلینر جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرلیا ہے اور حادثہ کی تحقیقات کررہی ہے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

آپ کیا سوچتے ہیں کہ مشتبہ پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں پاکستان ملوث تھا جس میں کم از کم 44 سی آر پی ایف جوان مارے گئے؟

ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
http://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2019 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.