the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی3 مارچ(یو این آئی) ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کی مکمل ملکیت والی معاون کمپنی ریلائنس اسٹریٹیجک بزنس وینچر لمیٹڈ اور سن مینا کارپوریشن نے ہندوستان میں الیکٹرونک ہب بنانے کیلئے ایک جوائنٹ وینچر کا اعلان کیا ہے سن مینا کی موجودہ ہندوستانی یونٹ میں ریلائنس کمپنی 1670 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی جوائنٹ وینچر میں ریلائنس کے ساتھ 50.1 فیصد کی حصہ داری ہوگی۔ جبکہ انتظامیہ سن مینا کی موجودہ ٹیم کے ہاتھوں میں رہے گی۔
سن مینا کے چیئر مین اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر جورے سالا نے اس سلسلہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ہم ہندوستان میں انٹیگریٹڈ مینوفیکچرنگ کمپنی بنانے اور ریلائنس کے ساتھ حصہ داری کو لیکر بے حد پرجوش ہیں۔ یہ جوائنٹ وینچر گھریلو اور ایکسپورٹ دونوں بازاروں کی ضرورتیں پوری کرے گا اور حکومت ہند کی’میک اِن انڈیا‘ کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔
ریلائنس جیو کے ڈائریکٹر آکاش امبانی نے کہاکہ ہندوستان میں



ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ کی اہم بازار تک پہنچ بنانے کیالئے سن مینا کے ساتھ کام کرنے میں ہمیں خوشی ہوگی۔ ہندوستان کی ترقی اور سلامتی کیلئے خودانحصاری ضروری ہے۔ ٹیلی مواصلات، آئی ٹی، ڈیٹا سینٹر، کلاوڈ،5 جی، نیو انرجی اور دیگر صنعتوں کی الیکٹرونکس مینوفیکچرنگ میں خود انحصاری ضروری ہے کیونکہ ہم ایک نئی ڈیجیٹل معیشت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ اس پارٹنر شپ کے ذریعہ ہم ہندوستانی اور عالمی مانگ کو پورا کرتے ہوئے ہندوستان میں انوویشن اور ذہانت کو بڑھاوا دینے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔
جوائنٹ وینچر ٹیلی مواصلات نیٹ ورکنگ جیسے 5G، کلاوڈ نفراسٹرکچر، ہائیپر سکیل ڈیٹا سینٹر کو ترجیح دے گا۔ ساتھ ہی ہیلتھ سسٹم، صنعت اور دفاع اور ایرو سپیس جیسی انڈسٹریز کیلئے ہائی ٹکنالوجی ہارڈ ویئر بنائے گا۔ کمپنی نے اسے وزیراعظم مودی کے ’میک اِن انڈیا‘ ویزن کے عین مطابق بتایا ہے۔ جوائنٹ وینچر سن مینا کے موجودہ صارفین کو یہ پہلے کی طرح خدمات دیتا رہے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
بزنس میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.