the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 14 مارچ (یو این آئی) ڈجیٹل مالیاتی خدمات کے پلیٹ فارم پے ٹی ایم کو چلانے والی کمپنی ’ون 97 کمیونی کیشن‘ کا شیئر کمپنی پر ریزرو بینک کی کارروائی کے بعد پیر کو صبح کے کاروبار میں 12 فیصد تک گر کر 685 روپے تک آگیا تھا۔ یہ قیمت اس کے جاری کردہ قیمت سے تقریباً 70 فیصد کم ہے۔
مارکیٹ میں یہ گراوٹ ریزرو بینک کی جانب سے کمپنی کے پے ٹی ایم پیمنٹس بینک پر ریزرو بین کی پابندی کے بعد آئی ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا نے جمعہ کو اس بینک کو نئے صارفین شامل کرنے سے روک دیا۔ مرکزی بینک کو پے ٹی ایم پیمنٹس بینک کی نگرانی کے بارے میںسنگین خدشات ہیں، اس لیے اس نے یہ کارروائی کی ہے۔
آر بی آئی نے اس بینک کو اپنے آئی ٹی سسٹمز کے تفصیلی آڈٹ کے لیے ایک بیرونی کمپنی کا تقرر کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
پے ٹی ایم کا اسٹاک



گزشتہ سال نومبر میں مارکیٹ میں درج ہوا تھا۔ یہ ملک میں اب تک کا سب سے بڑا پرائمری شیئر ایشو(آئی پی او) تھا۔ یہ شیئر سرمایہ کاروں کو 2150 روپے کی قیمت پر جاری کیا گیاتھا۔
اس اسٹاک کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں پہلے دن سے لے کر اب تک 57,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی ہے۔ 18 نومبر 2021 کوپہلے دن کے کاروبار بند ہونے کے وقت اس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک لاکھ ایک ہزار چار سو کروڑ کے قریب تھی جبکہ ایشو پرائس پر اس کی ویلیویشن 1.39 لاکھ کروڑ روپے تھی۔
دریں اثنا، ممبئی اسٹاک مارکیٹ بی ایس ای کا سینسیکس گزشتہ بند ہونے والی سطح سے اوپر 483 پوائنٹس (0.87 فیصد) ٹریڈ کر رہا تھا۔ دن کے 12 بجے اس کا اسٹاک 706.90 روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو پچھلے بند سے 8.8 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ ٹریڈنگ کے دوران یہ اسٹاک ایک وقت 680 روپے سے نیچے چلا گیا تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
بزنس میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.