the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 25 مارچ (یو این آئی) تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے رواں مالی سال میں 400 ارب ڈالر کے برآمدی ہدف کو حاصل کرنے کے بارے میں راجیہ سبھا کو بتاتے ہوئے آج کہا کہ روس یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے دوران ہندوستانی گندم کو عالمی مارکیٹ میں پہنچانے کی تیاری کی گئی ہے۔
مسٹر گوئل نے وقفہ سوال کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ رواں مالی سال کے اختتام سے قبل ہی ہندوستان نے 400 ارب ڈالر کا برآمدی ہدف حاصل کر لیا ہے۔ اس میں کئی شعبوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس میں الیکٹرانکس سیکٹر کی پی ایل آئی اسکیم بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ سیمی کنڈکٹر



مینوفیکچرنگ ہب بنانے کے لیے بھی 76 ہزار کروڑ روپے کی پی ایل آئی اسکیم شروع کی گئی ہے اور عالمی سطح پر کمپنیوں کو ملک میں سیمی کنڈکٹرز کی تیاری پرزوردیاجارہا ہے۔
اس پر کانگریس کے رکن اور سابق مرکزی وزیر تجارت و صنعت آنند شرما نے 400 ارب ڈالر کے ایکسپورٹ کے لئے ایکسپورٹر اوروزیرکومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دوبرسوں میں کورونا کی مشکلات کے باوجود ہندوستان نے یہ ہدف حاصل کیا ہے جو قابل تعریف ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ روس دنیا کا سب سے بڑا گندم پیدا کرنے والا ملک ہے لیکن اس وقت یوکرین کے ساتھ ہی اس کی لڑائی کی وجہ سے ہندوستانی گندم کو عالمی منڈی میں بھیجنے کا کیا منصوبہ ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
بزنس میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.