the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 18 فروری (یو این آئی) عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت 92 ڈالر فی بیرل سے اوپر رہنے کے باوجود گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مسلسل 106ویں دن بھی مستحکم رہیں۔
مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے کی کمی کے اعلان کے بعد 4 نومبر2021 کواندھن کی قیمتوں میں کمی آئی تھی ۔ اس کے بعد ریاستی حکومت کے ویلیوایڈڈ ٹیکس ( وی اے ٹی ) کم کرنے کے فیصلے کے بعد دارالحکومت دہلی میں بھی ای اے ٹی کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے بعد دارالحکومت میں 02 دسمبر 2021 کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو گیا۔ تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں



کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
مرکز کی جانب سے ڈیوٹی میں کٹوتی کے بعد زیادہ تر ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بھی پٹرول اور ڈیزل پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس( وی اے ٹی) کو کم کر دیا تھا ، جس سے عام آدمی کو بڑی راحت ملی تھی۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔
آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں :
شہر……….پیٹرول……….ڈیزل
دہلی …………95.41……… 86.67
کولکتہ ……104.67…….89.79
ممبئی …………109.98………94.14
چنئی ............... 101.40 .......... 91.43
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.