the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 10 فروری (یو این آئی) ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے ملک میں نجی کھپت اور رابطہ خدمات کے کورونا وبا کے پہلے کی سطح سے نیچے رہنے کے باوجود اومیکرون انفکشن کا اثر حسب توقع محدود رہنے، دیہی اور شہری مانگ میں بہتری آنے اور بجٹ میں سرمایہ اخراجات میں اضافہ کے توسط سے عوامی بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کے اعلانات کی بدولت آئندہ مالی سال میں حقیقی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) ترقی کی شرح کے 7.8 فیصد پر رہنے کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔
آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کی آخری دو ماہی جائزہ میٹنگ کے



بعد جس کی صدارت ان کی سربراہی میں کی تھی، کہا کہ گھریلو اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی وسیع بنیادوں پر ہونا باقی ہے کیونکہ نجی کھپت اور رابطہ خدمات کورونا وبا سے پہلے کی سطح سے نیچے ہے۔ تاہم، ربیع کی فصلوں کی اچھی پیداوار زراعت کے شعبے اور دیہی مانگ کے لیے اچھی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ معیشت کی بحالی پر کورونا وبا کی تیسری لہر کے اثرات پہلے کے مقابلے میں محدود رہنے کا امکان ہے۔ رابطہ خدمات اور شہری طلب میں بھی بہتری کی توقع ہے۔ مرکزی بجٹ 2022-23 میں سرمایہ کاری میں اضافے کے ذریعے عوامی بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کے اعلانات سے نجی سرمایہ کاری میں اضافہ کی امید ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
بزنس میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.