the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کمپنی اپنے ایسے تمام متوفی ملازمین جو پے ۔ رول پر نہیں تھے، کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے کی مالی مدد دے گی
نئی دہلی، 3،جون(یواین آئی) کورونا وبا کی وجہ سے جب ملک کی معیشت کا پہیہ تھم سا گیا ہے اور بیشتر لوگوں کو مالی دشواریوں کا سامنا ہے، ایسے میں ریلائنس انڈسٹریز نے اپنے نصب العین’ ریلائنس میں ملازمین اور ان کے خاندان سب سے پہلے‘ کو آگے بڑھاتے ہوئے اور ’ ایک ریلائنس پریوار‘ کے وعدے کو پورا کرتے ہوئے اپنے ملازمین کیلئے مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے۔
ریلائنس انڈسٹریز نے کورونا وبا کی زد میں آنے والے اپنے تمام ایسے متوفی ملازمین کے لئے جو پے ۔ رول پر نہیں تھے ، ان کے لواحقین کو 10لاکھ روپے کی مالی مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز نے آج اعلان کیا کہ کورونا سے ہلاک ہونے والے ملازمین کے سبھی بچوں کی گریجویشن تک کی تعلیم پر آنے والا 100 فیصد خرچ کمپنی برداشت کرے گی۔ کمپنی متوفی ملازمین کے خاندان کو 5 سال کی تنخواہ دے گی۔ اس کے علاوہ ریلائنس انڈسٹریز نے ملازمین کی شریک حیات، والدین اور بچوں کو زندگی بھر میڈیکل کوریج دینے اور سبھی ملازمین اور ان کے اہل خانہ کیلئے ویکسین کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔
ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نے اپنے تمام ملازمین کو لکھے ایک مکتوب میں انہیں بھروسہ دلایا کہ ایک



ریلا ئنس پریوار کے طور پر مصیبت کی اس گھڑی میں کمپنی ان کے ساتھ ہے۔ انہو ں نے کہا حالانکہ وقت مشکل ہے، ہمیشہ یہ ضرور یاد رکھیں کہ آپ تنہا نہیں ہیں ،ریلائنس پریوار ہمیشہ آپ کے ساتھ ہے۔ ایک ٹیم کے طور پر اپنے اتحاد کامظاہرہ کرنے کیلئے ہم ایک ساتھ کھڑے ہیں اور ہم اس وقت تک اس وباء کے خلاف لڑتے رہیں گے جب تک ہم اس کے خلاف لڑائی جیت نہیں جاتے۔
ریلائنس فاونڈیشن کی چیئرپرسن نیتا ایم امبانی نے اپنے تمام ملازمین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ جدوجہد کے جذبہ کے ساتھ ہم ہار نہیں مانیں گے کیونکہ ہمیں یقین ہے کہ آنے والے دن ہمارے لئے بہتر ہونگے۔ جب تک بہتر دن نہیں آتے ہمیں مصیبت زدہ خاندانوں کیلئے دعا کرنی چاہئے۔ آیئے ایک دوسرے کی مدد کے سلسلے کو جاری رکھیں اور بہتر مستقبل کیلئے پرامید رہیں۔
غور طلب ہے کہ کورونا کے اس دور میں ریلائنس انڈسٹریز اپنے ملازمین کے علاوہ ملک کے عام شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے بھی سرگرم ہے۔ اس وقت ملک میں کل آکسیجن پیداوار کا 11 فیصد صرف ریلائنس بنا رہا ہے۔ ریلائنس ہر روز کی 1000 میٹرک ٹن آکسیجن بنا رہاہے جو 1لاکھ کورونا مریضوں کو ہر دن سانسیں دینے کیلئے معقول ہے۔ یہ آکسیجن پوری طرح سے مفت دی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ مہاراشٹر اور گجرات میں ریلائنس فاونڈیشن نے 1875 کووڈ بستروں کا انتظام بھی کیاہے۔ یہ انتظام بھی عوام کیلئے بالکل مفت ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
بزنس میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.