http://darussalambank.com/
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
the etemaad urdu daily
http://www.rishtey.etemaaddaily.com

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

نئی دہلی13ستمبر(ایجنسی) امریکی کمپنی ایپل نے منگل کے روز آئی فون کے تین نئے ماڈل متعارف کرادیے ہیں۔ان میں طویل عرصے سے مشتہر کردہ آئی فون ایکس ( تلفظ دس) بھی شامل ہے۔ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک نے پریمیم آئی فون ٹین (10) ، نیا آئی فون 8 اور 8 پلس متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ ایپل نے دس سال قبل پہلی مرتبہ آئی فون متعارف کرایا تھا۔ان نئے ہینڈ سیٹ کو متعارف کرانے کے لیے تقریب ایپل کے نوتعمیر شدہ تھیٹر میں منعقد کی گئی۔ اس نئے کیمپس کا نام اس امریکی کمپنی کے بانی اسٹیو جابس کے نام پر رکھا گیا ہے۔کک نے اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ نیا ہینڈ سیٹ کمپنی کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔یہ نیا آئی فون مارکیٹ میں 3 نومبر سے فروخت کے لیے دستیاب ہوگا۔اس کی تعارفی قیمت 999 ڈالرز ( ایک لاکھ روپے) رکھی گئی ہے۔آئی فون 8 کی ابتدائی قیمت 699 ڈالرز اور 8 پلس کی قیمت 799 ڈالرز ہوگی۔ یہ دونوں اس ماہ کے آخر تک فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

کیا ہندوستان کو انسانی حقوق کی بنیاد پر روہنگیا پناہ گزینوں کو پناہ گاہ پیش کرنا چاہئے؟

ہاں
نہیں
کہا نہیں جاسکتا

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2017 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.